لیاقت بلوچ کی کل ملتان آمد متوقع

لیاقت بلوچ کی کل ملتان آمد متوقع

  

 ملتان (سٹی رپو رٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ دو روزہ تنظیمی دورے پر 15جنوری2021ء بروز جمعتہ المبارک کو ملتان آرہے ہیں۔ امیر صوبہ جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، قیم صوبہ صہیب عمار صدیقی بھی اُن کے ہمراہ ہوں گے۔ ملتان میں میں قیام کے دوران ایک تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں امیر ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی ودیگر ضلعی ذمہ داران، اراکین ضلعی شوریٰ، زونل اُمراء، برادر تنظیموں کے عہدیداران شریک ہونگے۔ اجلاس میں تنظیمی امور، علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال، مہنگائی، بے روزگاری، حکومتی نا اہلی، کرپشن، لوٹ مارکے خلاف اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے تحریک کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ بعد نماز جمعہ2بج کر30منٹ پر ملتان میڈیا سنٹر کلمہ چوک میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں ڈیرہ غازی خان روانہ ہوجائیں گے۔رات6بجے احباب ڈنر میں شرکت اور خطاب کریں گے۔16جنوری2021ء بروز ہفتہ کو ضلع لودھراں میں 11 بجے دن ضلعی شوریٰ، ناظمین، شعبہ جات، برادر تنظیمات کے عہدیداران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت،4بج کر 15منٹ پر خواتین نظام کی نشست ہوگی،12بجے دن پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

لیاقت بلو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -