سلنڈر دھماکہ‘ گھر میں آگ لگ گئی  ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

سلنڈر دھماکہ‘ گھر میں آگ لگ گئی  ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

  

  ملتان (وقا ئع نگار)دہلی گیٹ کے علاقے میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

 گھر میں آگ لگ گئی۔ہزاروں روپے مالیت سامان جل کر راکھ بن گیا۔معلوم ہوا ہے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے محلہ لاٹو میں واقع غلام مصطفیقریشی کے گھر میں موجود  گیس سیلنڈر اچانک پھٹ گیا۔جس کی وجہ سے گھر میں آگ لگ گئی۔سلنڈر کے دھماکہ سے اہل علاقہ میں خوف و ہراس پیدا  ہوگیا۔  گھر میں موجود ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے

سلنڈر دھماکہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -