ذہنی معذور کا کانسٹیبل پر چھری سے حملہ

    ذہنی معذور کا کانسٹیبل پر چھری سے حملہ

  

 کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) گھر والوں کو چھریوں سے زخمی کرنے (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

والے ذہنی معذور نے 15 پر کال کردی، پولیس کے پہنچنے پر ذہنی معذور نے پولیس اہلکاروں پر چھریاں چلا دیں،پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق موضع منہاں کے رہائشی محمد سجاد گرمانی جو کہ ذہنی طور پر معذور ہے اپنے گھر والوں کے ساتھ لڑنے اور گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد 15پر کال کردی،15کی کال پر جب ایس ایچ او کوٹ ادو محموداکبر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو کالر ذہنی معذور سجاد گرمانی اپنے رشتہ دار محمد حسین گشکوری کے گھر داخل ہوگیا،جب پولیس اس کے پاس گئی تو پولیس کو دیکھتے ہی سجاد گورمانی نے رشتہ دار محمد حسین گشکوری کے گھر کے سامان کی توڑ پھوڑ شروع کردی پولیس کے پکڑنے پر ذہنی معذور نے پولیس اہلکار پر چھریاں چلا دیں جس سے ایک کانسٹیبل محمد سمیع شدید زخمی ہوگیا زخمی کانسٹیبل محمد سمیع کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا،پولیس کوٹ ادو نے ذہنی معذور سجاد گرمانی کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -