شادی تقریب پر چھاپہ‘ متعدد افراد گرفتار

  شادی تقریب پر چھاپہ‘ متعدد افراد گرفتار

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار) ایس ایچ او  تھانہ خان گڑھ عبدالکریم کھوسہ نے مخبرکی اطلاع پر موضع کوٹلہ میں جاری شادی کی تقریب(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

 پر چھاپہ مارا‘ ملزمان نذیر احمد ولد نصیر بخش،حسنین ولد طارق،مزمل ولد اعجاز و دیگر ملزمان اونچی آواز میں ڈیک چلا کر پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مرتکب پائے،جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ساؤنڈ سسٹم اور ایک عدد ڈیک پولیس قبضہ میں لے کر زیر ایکٹ۔2015-3اور2015-6 کے تحت مقدمہ درج کر کے کاررائی شروع کر دی جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس پارٹی نے شاہ جمال چوک پر دوران گشت و پڑتال پر مشکوک شخص کو روکا تو جامع تلاشی کے دوران 120گرام چرس برآمد ہوئی مذید تفشیش کے دوران مشکوک شخص کا نام اللہ بخش ولد غلام محمد قوم بھٹی سکنہ محلہ قادر آباد بتلایا ملزم کے خلاف 9Bکے تحت مقدمہ درج کر کے کارائی شروع کر دی جبکہ ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ عبدالکریم کھوسہ کا کہنا تھا جرائم پیشہ عناصر کو رو رعایت نہیں دی جائے گی اور سماج دوشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -