776 شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ  ریفرنس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرنیکا حکم

  776 شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ  ریفرنس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کرنیکا حکم

  

  ملتان (خصوصی رپو رٹر)احتساب عدالت ملتان نے سپیڈ بائیک کے نام پر جنوبی پنجاب کے 776 شہریوں سے اربوں (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

روپے بٹورنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کے خلاف ریفرنس کی  سماعت گواہوں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے 4 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں نیب ملتان کے مطابق ملزمان اسلم شاد اور اکرم شاد کے خلاف سینکڑوں شہریوں نے شکایات درج کرائی کہ ملزمان نے مختلف مقامات پر ان کو سپیڈ بائیک کے نام کی موٹر سائیکلیں دینے کے بہانے اربوں روپے بٹورے ملزمان نے قسطوں کی موٹر سائیکلیں فراہم کیں نہ رقم واپس کی، جس پر ملزمان کے خلاف انکوائری شروع کرکے ریفرنس تیار کیا گیا ہے۔ملزمان نے کاروبار کے نام پر لوگوں سے رقم ہتھیائی ہے۔ تاہم آئندہ سماعت پر گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی جائیں گی

فراڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -