بہاولپور: سرکاری ملازم لوٹ مار میں سب  سے آگے‘ دکانداروں کا شدید احتجاج

  بہاولپور: سرکاری ملازم لوٹ مار میں سب  سے آگے‘ دکانداروں کا شدید احتجاج

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرکاری اہلکار نے لوٹ مارکی انتہا کردی دکانداروں سے بھتہ وصولی کاالزام لگایا گیا ہے‘ انکارکرنے پربھاری جرمانے کئے گئے‘ (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

متاثرہ دکانداروں نے ٹائرجلاکرروڈ بلاک کردی‘ تفصیل کے مطابق حبیب بینک چوک ماڈل ٹاؤن اے کے متعدد دکانداروں مارکیٹ کے صدر چوہدری عبدالرشید نائب صدر محمداقبال، محمدبلال بودلہ، سیٹھ محمود، محمدنادر، ملک مشتاق، ملک فقیر، محمدعدنان علی اوردیگرنے حبیب بینک چوک پرٹائرجلاکراحتجاجی مظاہرہ کیااورالزام عائدکیاکہ اسسٹنٹ کمشنرسٹی کے ریڈر عظمت نے بھتہ خوری کی انتہاکررکھی ہے‘ انکارکرنے پرمجسٹریٹی اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے غریب سبزی فروشوں مرغی والوں اورکریانہ والوں کوتین سے سات ہزار روپے جرمانہ کرتاہے انہوں نے بتایاکہ انتظامیہ غلہ منڈی سبزی منڈی اوردیگرمارکیٹوں میں ریٹ کنٹرول نہ کرتی ہے وہ مہنگے داموں سامان خریدکرلاتے ہیں توانہیں سستے داموں فروخت کرنے پرمجبورکیاجاتاہے اور جرمانہ کی جعلی بکیں چھپوارکھی ہیں دکانداروں کوتین سے سات ہزار جرمانہ جبکہ سرکاری خزانہ میں تین سوسے سات سوروپے جمع کرائے جاتے ہیں۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -