ان لینڈ ریونیو ٹیم کا چھاپہ‘ غیر رجسٹرڈ پلاسٹک فیکٹری کی ٹیکس چوری بے نقاب 

ان لینڈ ریونیو ٹیم کا چھاپہ‘ غیر رجسٹرڈ پلاسٹک فیکٹری کی ٹیکس چوری بے نقاب 

  

ملتان(نیوز رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو ملتان نے چھاپہ مار کر غیر رجسٹرڈ پلاسٹک کین فیکٹری کی بڑے پیمانے پر سیلز ٹیکس چوری پکڑلی ہے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان کی ٹیم کو(بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

 شکایات  موصول ہوئی تھی کہ بہاولپور روڈ ملتان پر ایک غیر رجسٹرڈ پلاسٹک فیکٹری کام کررہی ہے جو کہ سیلز ٹیکس کی مدمیں لاکھوں روپے کاٹیکس چوری کرنے میں ملوث ہے جس پر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن نے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن نے فیکٹری کی حدود میں چھاپہ مار کر لاکھوں مالیت کی سیلزٹیکس پکڑلی ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کاعمل جاری ہے انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گشن کی کارروائی سے لاکھوں روپیکی سیلزٹیکس چوری پکڑی گئی جس سے ٹیکس دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مدد ملے گی۔

بے نقاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -