گگو منڈی: سیکنڈ ائیر کی طالبہ سے 6 افراد کی اجتماعی بداخلاقی‘ ملزم فرار

 گگو منڈی: سیکنڈ ائیر کی طالبہ سے 6 افراد کی اجتماعی بداخلاقی‘ ملزم فرار

  

گگو منڈ ی(نامہ نگار)چھ افراد نے سیکنڈ ایئر کی طالبہ محنت کش کی بیٹی سے اجتماعی بداخلاقی کی ہے ملزمان لڑکی کو اہل خانہ کے سامنے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے اپنے ڈیرہ پر لے گئے‘ تفصیل کے مطابق چک نمر 255۔ای بی کا رہائشی محنت کش محمد ریاض گزشتہ رات اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ ساڑھے گیارہ بجے کے قریب ملزمان شعیب ڈوگر،امجد عباس ڈوگر،(بقیہ نمبر14صفحہ 6پر)

سلطان جمیل،عبداللہ،حمزہ جوئیہ،عثمان آرائیں اور سحر اعجاز اسلحہ سے مسلح ہو کر کار اور موٹر سائیکل پر آ ئے اور زبر دستی اس کے گھر میں داخل ہو کر ریاض کی 17سالہ بیٹی (ا  ر)گھسیٹتے ہوئے کار میں ڈال کر لے گئے بد قسمت والد اہلیان دیہہ کے ہمراہ بیٹی کو تلاش کرتا ہوا ملزم حمزہ لیاقت کے ڈیرہ پر پہنچا تو ملزم حمزہ لیاقت مسماۃ (ا  ر)سے مبینہ بداخلاقی کر رہا تھا جبکہ ملزمان شعیب اور امجد عباس بھی وہیں موجود تھے لوگوں کو آ تا دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے متاثرہ لڑکی کے مطابق مندرجہ بالا تمام ملزمان نے اسے درندگی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

اجتماعی بداخلاقی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -