خانیوال‘میلسی میں انتظامیہ متحرک‘ متعدد غیر قانونی پٹرول پمپس سیل 

        خانیوال‘میلسی میں انتظامیہ متحرک‘ متعدد غیر قانونی پٹرول پمپس سیل 

  

خانیوال‘ میلسی (بیورونیوز‘ سپیشل رپورٹر) حکومتی احکامات پر خانیوال میں غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی‘ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

شیرازی کی زیر سرپرستی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع میں مزید 5 پٹرول پمپس سیل کردیئے چار پٹرول پمپس تحصیل میاں چنوں جبکہ ایک خانیوال میں سیل کیا گیا- میاں چنوں میں حاجی اقبال پٹرولیم سروس 75پندرہ ایل،مغل پٹرولیم سروس کچا کھوہ وہاڑی روڈ،حسیب جاوید پٹرولیم سروس موسی ورک، المدینہ فلنگ سٹیشن اقبال نگر روڈ جبکہ تحصیل خانیوال میں مون پٹرولیم سروس خانیوال لودھراں ایکسپریس وے  کے مالکان مطلوبہ دستاوزات نہ پیش کرسکے- انفورسمنٹ ٹیم نے مالکان کو نوٹسز جاری کرکے 7 دن کے اندر مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیدیا- ڈپٹی کمشنر  نے کہا ہے کہ دستاویزات پیش نہ کرنے والے پمپ مالک کیخلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرایا جائیگا- دوسرے دن کی کارروائی میں کارروائی میں ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفینس، انڈسٹریز کسٹم اور پولیس کے افسران شامل تھے۔ دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر کی سربراہی میں میلسی میں غیر قانونی پٹرول پمپوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کر دیا 6 پٹرول پمپ سیل کر دیئے گئے۔ تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر، ڈی او انڈسٹریز میڈم عابد ہ حنیف، سول ڈیفنس کسٹمز اور پولیس ٹیموں کے ہمراہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف جاری مہم کے دوران جلہ جیم کے جمال پٹرولیم سروس اور مقبول پٹرولیم سروس، دوکوٹے کے محسن پٹرولیم سروس، اڈا ہری چند کے عمر پٹرولیم سروس، مترو کے پاکستان پٹرولیم سروس اور سرگانہ روڈ کے علی المکہ پٹرولیم سروس کو مختلف وجوہات کی بناء پر سیل کر دیا اسسٹنٹ کمشنر عبد الرزاق علی ڈوگرنے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف بھر پور کاروائی کیلئے مہم شروع کر دی گئی ہے۔

پمپس سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -