خان گڑھ میں آپریشن‘ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار 

خان گڑھ میں آپریشن‘ ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار 

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)خان گڑھ پولیس نے موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا گیا ہے، سرغنہ (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

نے مقامی الیکٹرانک میڈیا کی تنظیم کی رکنیت بھی لے رکھی تھی، تفصیل کے مطابق خان گڑھ پولیس نے نواحی علاقہ مندوریں کے رہائشی کاشف کو اس کے ساتھی مزمل کے ہمراہ ایک واردات کے بعد گرفتار کر لیا، جس نے دوران تفتیش موٹر سائیکل ڈکیتی اور دیگر وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کی نشان دہی پر دو ڈکیتی شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، معلوم ہوا ہے کہ ملزم کاشف نے نہ صرف مقامی الیکٹرانک میڈیا خان گڑھ کی تنظیم کی ممبرشپ حاصل کی ہوئی تھی، بلکہ حالیہ الیکشن میں ممبر مجلس عاملہ بھی منتخب ہوا تھا، ملزم نے ایک اخبار کا کرائم رپورٹر کا کارڈ بھی بنوا رکھا تھا، اور اس آڑ میں ڈکیتی کی وارداتوں کر رہا تھا، خان گڑھ پولیس نے رابطہ کرنے پر ڈکیت گینگ کے بارے معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سرغنہ گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -