وکلاء برادری کا بحالی جمہوریت میں مثبت‘ کلیدی کردار‘ خاور علی شاہ 

  وکلاء برادری کا بحالی جمہوریت میں مثبت‘ کلیدی کردار‘ خاور علی شاہ 

  

اکبیروالا(سپیشل رپورٹر) عالمی سطح پر اقوام عالم کی قیادت کیلئے نئی صف بندی ہورہی ہے،معاشی حوالوں سے مضبوط ممالک”عالمی قیادت“سنبھالنے کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے کوشاں دکھائی دے رہے ہیں،اقوام عالم،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو کسی صورت بھی نظر نہیں کرسکتی،عوام،پی ڈی ایم کے جلسوں میں ملکی سلامتی کے ذمہ دارمقتدر اداروں کو تنقید بنانے کی سازش کا بھرپورادراک رکھتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان،اپنی شاندار حکمت عملی اور موثر خارجہ پالیسی ذریعے اقوام عالم میں پاکستان کے مقام اور اہمیت کو مزید مستحکم کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍانہوں نے بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے نومنتخب صدر محمد نواز جاوید بھٹی اور جنرل سیکرٹری مہر فخر رشید ہتاراور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وکلابرداری نے بحالی جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ہمیشہ مثبت اور کلیدی کردارا دا کیا ہے،ملکی سیاسی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب وطن عزیز میں لفظ ”جمہوریت“ کہنا بھی جرم تھا،اس دور میں بھی کالے کوٹ والوں نے اپنے جمہوری اقدار کو ترک نہ کیا اور اپنے انتخابی عمل کا تسلسل جاری رکھا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران قانون کی بالادستی،فراہمی انصاف اور اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی دیانتدارانہ انجام دہی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے وفد میں راؤ طارق اقبال،رانا عمردراز خاں،مہر اورنگزیب گھبیسر،حاجی سعید احمد خان بھٹہ،ملک اقبال ظفر سمیجہ،چوہدری قیصر عباس سہو،ناطق فدا خان چنٹر اور دیگر بھی شامل تھے۔

خاور شاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -