مختلف شہروں میں آٹا بحران‘ دکانوں پر سپلائی بند‘ لوٹ مار‘ لوگوں کو دھکے   

  مختلف شہروں میں آٹا بحران‘ دکانوں پر سپلائی بند‘ لوٹ مار‘ لوگوں کو دھکے  ...

  

بستی ملوک‘ خانقاہ شریف‘ حاصل پور (نمائندگان پاکستان) بستی ملوک  میں موجود مل مالکان سے فوڈ انسپکٹر سے ساز باز کر تے ہوئے مارکیٹ سے آٹا غائب کردیا (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

سرکاری کوٹے میں ملنے والی گندم کا آٹا بلیک میں فروخت کیا جارہا ہے بستی ملوک میں 3یوٹیلٹی سٹورز لیکن کئی دنوں سے کسی بھی سٹور پر آٹا دستیاب نہیں غریب عوام آٹے کے حصول کیلئے سارا سارا دن خوار ہونے لگی اور چکی مالکان سے مہنگے داموں آٹے خرید کر کھانے پر مجبور ہے شہریوں سے ڈی سے ملتان سیمت وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ آٹا بحران کا فوری نوٹس لیا جائے ملک مالکان اور فوڈ انسکپٹر سمیت دیگر آٹا بحران کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ خانقاہ شریف اور گردونواح میں گذشتہ ایک ہفتہ سے آٹے کا شدید بحران ہے پہلے حکومت کی طرف سے سبسڈی پرآٹامل رہاتھا لیکن حکومت نے سبسیڈی بند کردی ہے جس کی وجہ سے فلور ملوں نے دکانوں پر بھی  آٹے کی سپلائی  بند کردی ہے  کچھ علاقوں میں حکومتی سبسڈی آٹا دکانوں پر پہلے کا سٹاک ہے تو وہ بھی  مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں شہریوں نے بتایا ہے حکومتی سبسڈی آٹے کاتھیلا 430 روپے میں فروخت ہوتاتھااب دکانوں پر وہی آٹا 480 روپے میں فروخت کیاجارہاہے اس کے علاوہ چکی پر 80روپے سے 100 روپے فی کلو بڑی مشکل سے ملتا ہے  انہوں مزید  بتایا کہ شہربھرمیں معروف برانڈ کے سفیدآٹے کا پندرہ کلو گرام کے تھیلے قیمت 850 سے 900 روپے تھی اوراب 1200 روپے میں فروخت ہورہاہے ہے شہریوں نے ڈی سی بہاولپورسے فوری نوٹس لینے اورذخیرہ  کرنے والوں کے خلاف کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔حاصل پور یوٹیلٹی سٹورز پر ضرویات زندگی کی اشیا آٹا چینی اور گھی غائب ہو گیا ہے ذمہ داران کی غفلت یا مال کی چمک عوام ذلیل خوار ہو گئے ہیں حاصل پور میں حکومت پاکستان کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور پر ضرویات زندگی اشیا نہ ملنے سے عوام پریشان ہیں انتظامیہ کی لاپرواہی اور مبینہ طور پر مال کی چمک کی وجہ سے آٹا چینی گھی دیگر ضروریات زندگی اشیا نایاب اور اگر بد قسمتی سے سامان سٹورز پر آجائے تو من پسند لوگوں اور دوکانداروں کو رات کی تاریکی میں دھڑلے سے فروخت کرنے لگے غریب عوام کو صرف اور صرف لولی پوپ اور تاریخ ملنے لگی جمرات کو آنا ہفتے کو چکر پے چکر اور چکر دینے لگے حاصل پور یوٹیلٹی سٹور پر موجود افراد نے بتایا یوٹیلٹی سٹور پر کولڈ ڈرنک صابن سرف ہی موجود ہے گھی کی سپلائی کبھی کبھی دی جاتی ہیں غریب عوام کا تبدیلی حکومت کو بددعاں کا سلسلہ جاری ہے یوٹیلٹی سٹور پر آٹا چینی گھی دیگر ضروریات زندگی کی اشیا کی کمی کو پورا کیا جائے۔

دھکے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -