آوارہ کتوں کا حملہ‘ 4 افراد زخمی

  آوارہ کتوں کا حملہ‘ 4 افراد زخمی

  

 رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) آوارہ کتوں کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیل (بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

کے مطابق چک 47 کا 13 سالہ دیپک کمار میڈیکل کالونی کی 21 سالہ زینب ابو ظہبی کالونی کا 40 سالہ رسول بخش اور چک عباس کی18 سالہ صغری بی بی کو گلی سے گزرنے کے دوران آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا اور انہیں کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -