جام خان شورو، عادل کریم پر نیب ریفرنس، او یس ٹپی کیخلاف انکوائری، سہیل انور سے تحقیقات کی منظوری 

جام خان شورو، عادل کریم پر نیب ریفرنس، او یس ٹپی کیخلاف انکوائری، سہیل انور ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیر لوکل گورنمنٹ سندھ جام خان شورو اور ڈائریکٹربورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد عادل کریم کے خلاف ریفرنس دائر کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں اویس مظفر ٹپی کے خلاف انکوائری اور سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری بھی دی گئی۔نیب اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو، ماسٹر کران خان شورو، کاشف شورو ودیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملزمان پر قومی خزانے کو 5 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ڈائریکٹر بورڈ آف انویسٹمنٹ اسلام آباد عادل کریم، سابق کمشنر ان لینڈ ریونیو سکندر اسلم اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ملزمان پرقومی خزانے کو 41 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔بلوچستان حکومت کیلیے ہیلی کاپٹر ایم آئی 171 ای کی پروکیورمنٹ کمیٹی اور دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ 

نیب 

 اسلام آباد(این این آئی)جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کردیا۔ ان پر سرکاری پلاٹس اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔سلیم مانڈوی والا کیساتھ ندیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید اور مبینہ بے نامی طارق محمود کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ نیب ریفرنس کے مطابق اعجاز ہارون کو الاٹمنٹس کے بدلے بھاری رقوم جعلی اکاؤنٹس سے ملیں، اس نے کڈنی ہلز فلک نْما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹ فائلیں تیار کیں، سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی، پھر حصے میں ملی رقم سے پہلے ایک بے نامی کے نام پر پلاٹ خریدا، بعد میں وہ پلاٹ بیچ کر دوسرے فرنٹ مین کے نام پر بے نامی شیئرز خریدے۔سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کو 14 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس سے وصول ہوئے، سلیم مانڈوی والا اور ندیم مانڈوی والا نے اسی رقم سے بے نامی طارق محمود کے نام پر منگلا ویو کمپنی کے شیئرز خریدے۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے عدالت میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ میری خواہش تھی کہ نیب ریفرنس دائر کرے۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ ریفرنس کا قانونی طور پر ڈٹ کر مقابلہ کرونگا،ریفرنس سے متعلق میں عدالت میں اپنا وقف پیش کرونگا۔

سلیم مانڈویوالا

مزید :

صفحہ اول -