گھی کے بعد آئل کی قیمت میں بھی اضافہ

گھی کے بعد آئل کی قیمت میں بھی اضافہ
گھی کے بعد آئل کی قیمت میں بھی اضافہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں خوردنی اشیا کی قیمتوں کو بریک نہ لگ سکی،گھی کے بعد آئل کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق درجہ اول کا کوکنگ آئل 29 روپے فی لٹر مہنگاہو گیاجس کے بعد درجہ اول کوکنگ آئل کی قیمت296 روپے فی لٹر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گھی کی قیمت 10 روپے اضافے سے 265 روپے فی کلو ہو گئی تھی،آج سے کوکنگ آئل کی سپلائی نئی قیمتوں کے مطابق ہو گی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -