نقیب اللہ قتل کیس: سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج

نقیب اللہ قتل کیس: سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی ...
نقیب اللہ قتل کیس: سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ کو حاضری سے استثنیٰ دینا کیا سپیشل ٹریٹمنٹ نہیں ہوگا،کیا یہ دوسروں سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا،وکیل درخواست گزار عامر منصوب ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ میرے موکل کو سخت سکیورٹی خدشات ہیں ،چیف جسٹس نے کہاکہ ٹرائل کورٹ کوروز سماعت کی ہدایت دے دیتے ہیں،چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہاکہ آپ کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں ، عدالت نے درخواست واپس لینے پرخارج کردی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -