ایف آئی اے نے بابراعظم کو طلب کر لیا مگر انہوں نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ایف آئی اے نے بابراعظم کو طلب کر لیا مگر انہوں نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ ...
ایف آئی اے نے بابراعظم کو طلب کر لیا مگر انہوں نے کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈریشن انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو طلب کر لیا ہے تاہم انہوں نے آئندہ ہفتے تک مہلت طلب کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے بابر اعظم کو گزشتہ روز طلب کیا گیا تھا تاہم بابر اعظم نے مصروفیت کے باعث پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے چند دنوں بعد پیش ہونے کی درخواست کی ہے جسے ایف آئی اے نے قبول کرتے ہوئے آئندہ ہفتے پیش ہونے کی مہلت دے دی ہے۔
واضح رہے کہ قومی کپتان پر ایک خاتون کی جانب سے ہراساں اور زیادتی کرنے، مالی غبن اور دیگر الزامات عائد کئے گئے تھے۔ ایف آئی اے کی جانب سے بابر اعظم کو خاتون سے زیادتی کے معاملے میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -