ٹوئٹر کے بعد ٹرمپ کا سنیپ چیٹ اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر بند کردیا گیا

ٹوئٹر کے بعد ٹرمپ کا سنیپ چیٹ اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر بند کردیا گیا
ٹوئٹر کے بعد ٹرمپ کا سنیپ چیٹ اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر بند کردیا گیا

  

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر کے بعد سنیپ چیٹ اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان سنیپ چیٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا اکاؤنٹ نفرت انگیز بیان، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور تشدد پر اکسانے کی وجوہات پر بند کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کر دیا تھا۔

یوٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل ممکنہ تشدد کے خطرے کے پیش نظر معطل کیا اور ویڈیوز ہٹائی تھیں۔ یوٹیوب کے مطابق ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا، ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپلوڈ نہیں ہو سکے گا۔

خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -