سعودی عرب میں برفباری ، ہر کوئی حیران 

سعودی عرب میں برفباری ، ہر کوئی حیران 
سعودی عرب میں برفباری ، ہر کوئی حیران 

  

ابھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب کے صوبہ ” عصیر “ میں برفباری کے باعث پہاڑوں اور صحراﺅں نے سفید چاردر اوڑھ لی ہے جس کے باعث لوگوں نے بڑی تعداد میں علاقے کا رخ کرنا شروع کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پچاس سال قبل سعودی صوبے عصیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک گرنا شروع ہوا جس کے باعث برفباری باری نے پہاڑ اور صحرائی علاقے پر اپنی چھاپ چھوڑنا شروع کی ۔اس وقت عصیر میں درجہ حرارت منفی دو سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ گر چکا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہواہے اور برفباری جاری ہے، خوبصورت مناظر کو دیکھنے کیلئے مقامی شہریوں اور دوسرے ممالک سے آنے والے سیاحوں نے علاقے کا رخ کرنا شروع کر دیاہے ۔مقامی افراد اور سیاح خوش بھی ہیں اور حیرت زدہ بھی دکھائی دیتے ہیں ۔

مزید :

عرب دنیا -