پاک بحریہ کے تین کموڈورزکی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے تین کموڈورزکی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی
پاک بحریہ کے تین کموڈورزکی ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ کے تین کموڈورزکو ریئرایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،ترقی پانے والوں میں کموڈور جاوید اقبال ،کموڈور سہیل ارشداورکموڈورسلمان الیاس شامل ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کاکہناہے کہ ریئرایڈمرل جاوید اقبال اورایئرایڈمرل سہیل ارشد نے 1989 میں کمیشن حاصل کیاجبکہ سلمان الیاس نے 1990 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔
ترجمان کے مطابق ترقی پانے والے افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہیں،افسران نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے بھی فارغ التحصیل ہیں ،افسران پاک بحریہ میں کمانڈر اورسٹاف کی اہم زمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔