نیب سیاستدان کودبانے کاذریعہ ،براڈشیٹ کونوازشریف کیخلاف کچھ نہیں ملا،شاہد خاقان عباسی

نیب سیاستدان کودبانے کاذریعہ ،براڈشیٹ کونوازشریف کیخلاف کچھ نہیں ملا،شاہد ...
نیب سیاستدان کودبانے کاذریعہ ،براڈشیٹ کونوازشریف کیخلاف کچھ نہیں ملا،شاہد خاقان عباسی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ نیب سیاستدان کودبانے کاذریعہ ہے،براڈشیٹ کونوازشریف کیخلاف کچھ نہیں ملا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیب کوکس نے اختیار دیاعوام کا 7ارب ایک کمپنی کے حوالے کردے،نیب دوسروں کوکٹہرے میں کھڑاکرتاہے،آج خودکھڑاہے۔

شاہد خاقان عباسی کاکہناہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلوں میں لکھانیب سیاسی انجینئرنگ کاادارہ ہے،جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی انہیں این آراودیاگیا،جن کیخلاف کچھ نہ ملاانہیں نیب عدالتوں میں گھسیٹ رہاہے،ان کاکہناتھا کہ نیب نے 7ارب دیئے،نیب کوکیاملا،نیب کے پاس جواب ہے؟،اعلیٰ عدلیہ اس معاملے پرازخودنوٹس لے،برطانوی عدالت کافیصلہ پبلک کیوں نہیں کیاجاتا؟۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ موڈیزکی کریڈٹ دینے کی رپورٹ ہرہفتے بنتی ہے،موڈیزکی رپورٹ شادیانے بجانے کیلئے بنتی ہے،پاکستان سٹیل گزشتہ 30 سال سے نجکاری کے دہانے پرہے،پاکستان سٹیل کے ملازمین کاتحفظ اولین ترجیح ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -