چونیاں میں دیور کا بھابھی کے ساتھ افسوسناک سلوک ، مقدمہ درج 

چونیاں میں دیور کا بھابھی کے ساتھ افسوسناک سلوک ، مقدمہ درج 
چونیاں میں دیور کا بھابھی کے ساتھ افسوسناک سلوک ، مقدمہ درج 

  

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چونیاں کے محلہ سموں والا میں دیور نے سر عام بھابھی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لواحقین کا موقف ہے کہ رشتے کے تنازع پر ایوب نے اپنی بھابھی روبینہ کو تشدد کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون کے شوہر یقعوب نے اپنے بھائی ایوب کے خلاف پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم نے خاتون روبینہ کو بالوں سے پکڑ کربازار میں گھسیٹا، تشدد سے خاتون کی حالت خراب ہو گئی اور اسے فوری طور پر اسپتال داخل کرا دیا گیا۔ خاتون کے شوہر یعقوب کا کہنا ہے کہ پولیس نے میڈیکل رپورٹ اور درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -