زین آفندی قتل کیس، سندھ پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا

زین آفندی قتل کیس، سندھ پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا
زین آفندی قتل کیس، سندھ پولیس نے 5 ملزموں کو گرفتار کرلیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ پولیس نے سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار ہونے والے تمام افرادافغان شہری ہیں،گرفتارملزمان میں سے تین واقعے میں براہ راست ملوث ہیں ۔

ذرائع کاکہناہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ،ملزموں کی گرفتاری کیلئے چنیسرگوٹھ، محمودآباد ،ناظم آباد ،منگھوپیرااوراورنگی میں مارے گئے،پولیس نے مجموعی طور پر آٹھ سے 10 افراد کوحراست میں لیاتھا۔واضح رہے کہ زین آفندی کو6 جنوری کی صبح گھرمیں گھس کرقتل کیاگیاتھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -