راشد خان پی ایس ایل کھیلنے سے متعلق کیا خیالات رکھتے ہیں؟ مداحوں کیلئے پیغام جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز فرنچائز کے پرستاروں کیلئے جاری اپنے پیغام میں راشد خان نے کہا کہ میں پہلی بارپاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں اور مجھے قلندرز ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب میں پی ایس ایل میچز کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہوں، امید ہے کہ ایونٹ کے لمحات یادگار ہوں گے اور بہت لطف آئے گا کیونکہ لیگ میں دنیا کے نامور کرکٹرز کیساتھ اور خلاف کھیلنے کا موقع میسر ہو گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کیلئے تمام چھ فرنچائزز کے اپنے اپنے سکواڈاز کو حتمی شکل دیدی ہے اور ٹورنامنٹ کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں جبکہ اس مرتبہ بھی کرس گیل اور ڈیل سٹین سمیت کئی نامور کھلاڑی اپنے جلوے بکھیرتے نظر آئیں گے۔