شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دیدیا لیکن پھر پکڑا کس طرح گیا ؟ حیران کن واقعہ 

شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دیدیا لیکن پھر پکڑا کس طرح ...
شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دیدیا لیکن پھر پکڑا کس طرح گیا ؟ حیران کن واقعہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں شوہر نے اپنی دو ماہ کی نئی نویلی دلہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دے کر زندگی سے محروم کر دیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چیمبور اور گووندی کے درمیان پیش آیا جس میں شوہر نے اپنی 26 سالہ بیوی کو چلتی ٹرین سے دھکا دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ 31 سالہ ملزم نے لڑکی سے دو ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی اور دونوں مزدوری کرتے تھے۔ ملزم اپنی پہلی بیوی سے 7 سالہ بیٹی کے ہمراہ سفر کررہا تھا اور اس دوران اس کی دوسری بیوی ٹرین کے دروازے پر کھڑی تھی کہ اچانک اس نے بیوی کو ٹرین سے دھکا دیا جس سے وہ تیز رفتاری سے دوڑتی ہوئی ٹرین سے ریلوے ٹریک پر جاگری۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جب ٹرین اسٹیشن پر رکی تو اس میں سوار مسافروں نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا اور جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں خاتون شدید زخمی اور بے ہوشی کی حالت میں تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔پولیس کے مطابق واقعے پر خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ اب تک ملزم نے واقعے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔