وزیراعظم آفس نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ عمران خان کے سامنے رکھ دیا

وزیراعظم آفس نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ عمران خان کے سامنے رکھ دیا
وزیراعظم آفس نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ عمران خان کے سامنے رکھ دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم  آفس نے  وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن کا استعفی عمران خان کے سامنے رکھ دیا، انہوں نے مختصر استعفے کی تحریر پڑھ ی لیکن  کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ندیم افضل چن نے استعفے کے متن میں لکھا کہ " آپ نے اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا تھا جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا،میں معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے کے فرائض انجام نہیں دے سکتا،آپ کے اعتماد اور ذمے داریاں دینے پر آپ کا شکرگزار ہوں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی وزرا  نے  وزیراعظم کو ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا مشورہ دیا جبکہ دوسری طرف ندیم افضل چن نے کسی صورت بھی استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید :

قومی -