دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 9کروڑ23لاکھ 17ہزارسے تجاوزکرگئے
بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، جو 14جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 9 کروڑ 23 لاکھ 17 ہزار 137 ہوگئی ہے۔امریکہ 2 کروڑ 30 لاکھ 71 ہزار 895 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 1کروڑ4لاکھ95ہزار147 مصدقہ کیسزکے ساتھ دوسرے اور برازیل82لاکھ56ہزار536مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔
روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 34 لاکھ 34 ہزار 934، برطانیہ میں 32 لاکھ 20 ہزار 953، فرانس میں 28 لاکھ 88 ہزار 292 اور ترکی میں 23 لاکھ 55 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 23 لاکھ 19 ہزار 36 اور سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 21 لاکھ 76 ہزار 89 تک پہنچ گئی ہے۔
چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 98 ہزار 117ہے۔