نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری، کسی بھی پاکستانی سیاسی شخصیت کو تقریب میں شرکت کی دعوت کی تردید آگئی

نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری، کسی بھی پاکستانی سیاسی شخصیت کو تقریب میں ...
نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری، کسی بھی پاکستانی سیاسی شخصیت کو تقریب میں شرکت کی دعوت کی تردید آگئی

  

لراچی ( ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے  پارٹی  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری  جبکہ کانگریس کے ذرائع نے بھی کسی بھی پاکستانی لیڈر کو امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیے جانے کی تردید کردی اور پی پی پی کے سینیئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ان کی جماعت کو ایسا کوئی دعوت نامہ نہیں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پاکستان کے چند نجی ٹی وی چینلز اور پھر اگلے روز کچھ اخبارات نےخبر دی تھی کہ امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت کو دعوت دی گئی ہے اور اس کے بعد نجی ٹی وی چینل اے آروائے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بلاول 18 جنوری کو چار روزہ دورے پر امریکہ جائیں گے لیکن اب پیپلزپارٹی کی قیادت نے دعوت ملنے کی ہی تردید کردی ۔ 

ادھر ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق  بدھ کو ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندہ نے کسی بھی پاکستانی سیاستدان کو دعوت دینے کی تردید کی اور بتایا کہ کانگریس کے رہنماء، ان کی فیملیز اور ریاستی وفود کو شرکت کی دعوت دی گئی ۔ 

پاکستانی سفارتخانے نے بتایا کہ سفیر اسد مجید کو تقریب میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان سمیت کسی بھی دوسرے رہنماء کو دعوت نہیں دی گئی ۔ یادرہے کہ جوبائیڈن 20 جنوری کو حلف اٹھانے جارہے ہیں۔ 

مزید :

قومی -