پاکستان کا اہم کھلاڑی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گیا

پاکستان کا اہم کھلاڑی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گیا
پاکستان کا اہم کھلاڑی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گیا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے بازامام الحق انجری کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق امام الحق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کوئنز ٹاﺅن میں پریکٹس کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی حصہ نہ لے سکے اور انہیں ماﺅنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ہی وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے امام الحق کو ڈیڑھ ہفتے تک آرام تجویز کیا ہے حتیٰ کہ انہیں نیٹ میں پریکٹس کرنے کی بھی اجازت نہیں ملی کیونکہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو صحت یابی کے عمل کیلئے 4 ہفتے درکار ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جن کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 15 جنوری بروز جمعہ 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کرے گا۔ 

مزید :

کھیل -