چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور وسیم خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور وسیم خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے
چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور وسیم خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی ہر قسم کے فیصلوں کا حق اپنے پاس رکھتے ہیں اور سی ای او وسیم خان اتھارٹی کے بغیر کام جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ 

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بڑوں کے اختلافات کی وجہ سے گراس روٹ کرکٹ پر کام نہیں ہو پارہا اور کام نہ ہونے کا نقصان مقامی کرکٹرز اور کلبز کو ہورہا ہے، احسان مانی پس پردہ تمام فیصلے کرتے ہیں اور میڈیا وسیم خان کوتنقید کا نشانہ بناتا ہے۔

مزید :

کھیل -