پی ڈی ایم  باہمی اعتماد کی کمی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی : رانا اختر حسین

پی ڈی ایم  باہمی اعتماد کی کمی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی : رانا اختر ...
 پی ڈی ایم  باہمی اعتماد کی کمی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی : رانا اختر حسین

  

لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہاہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)   باہمی اعتماد کی کمی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ کیا تحریک چلائیں گے؟  ان خیالات کااظہار  انہوں نے پارٹی آفس میں ملاقات کے لئے آنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رانا اختر حسین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں ہی '' سیاست سیاست '' کھیل رہی ہیں، حقیقت میں ان کی سیاسی دکانداری ختم ہو چکی ہے،  ان کا  پروپیگنڈہ بھی اپنی موت آپ مر چکا ہے. انہوں نے کہا کہ  جتنا مرضی شور مچالیں احتساب سے بچ نہیں سکیں گے اور 2023 تک وزیر اعظم عمران خان ہی رہیں گے، عوام کو تحریک انصاف پر اعتماد ہے اور وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں.

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -