نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے ٹی 20 کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان صوفی ڈیوائن نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تیز ترین سنچری بنا کر 11 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صوفی ڈیوائن نے ویمن ٹی 20 مکرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے جنہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے سپر سمیش مقابلے میں 36 گیندوں پر سنچری بنا کر حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان کی 108 رنز کی اننگز میں 9 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے اور انہوں نے 38 گیندوں پر 108 ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن نے 129 رنز کا ٹارگٹ 8.4 اوورز میں 15.59 کے سٹرائیک سے حاصل کیا، ویلنگٹن کی ٹیم نے اوٹاگو کو ڈومیسٹک ٹی 20 میں10 وکٹوں سے شکست دی۔ واضح رہے کہ صوفی ڈیوائن نے 11 برس بعد ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈراڈوٹن کا 38 گیندوں کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے۔

مزید :

کھیل -