اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو گئے

اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو گئے
اعصام الحق آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق اعصام الحق کی ٹریننگ میں معاونت کیلئے عقیل خان بھی ان کے ہمراہ آسٹریلیا گئے ہیں۔ پاکستانی ٹینس سٹار کی پاکستان میں ہونے والے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی جس کے بعد وہ آسٹریلیا کے بذریعہ دوحہ روانہ ہو ہوئے۔ اعصام الحق نے بتایا کہ آسٹریلیا میں 2 ہفتوں کی آئیسولیشن کے دوران 5 گھنٹے کی ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرنطینہ کے دوران 5 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہوں گے اور ان کی رپورٹس منفی آنے کی صورت میں ہی وہاں گھومنے کی آزادی ہو گی۔ پاکستانی ٹینس سٹار کے مطابق ٹورنامنٹ 8 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جس میں کراﺅڈ کو بھی آنے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

کھیل -