جنوبی کوریا میں بھی کورونا ویکسین لگائے جانے کی تیاریاں، حکومتی پارٹی نے سر جوڑ لیے 

جنوبی کوریا میں بھی کورونا ویکسین لگائے جانے کی تیاریاں، حکومتی پارٹی نے سر ...
جنوبی کوریا میں بھی کورونا ویکسین لگائے جانے کی تیاریاں، حکومتی پارٹی نے سر جوڑ لیے 

  

کوریا (رضا شاہ)کورونا  کے حفاظتی ٹیکے اگلے ماہ سے جنوبی کوریا میں لگنے شروع ہو جائیں گے اور اس سلسلے میں حکومتی پارٹی نے سر جوڑ لیے ہیں، حکومت کا مقصد ستمبر تک اپنے ہدف کو پورا کرنا ہے۔

 حکومت اور حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی نے جمعرات کو ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ وہ ہدف بنا رہے ہیں کہ نومبر تک جنوبی کوریا میں کم از کم 70 فیصد افراد میں کورونا وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو چکی ہو، جب ویکسین لگنا شروع ہو  گی تو  حکومت لوگوں کو سمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے ٹیکے کب اور کہاں سے لگوانے ہیں، سے متعلق بتائے گی۔

 اسی میٹنگ میں  عہدیداروں نے چھوٹے کاروباری مالکان کی روزی روٹی کے تحفظ   اور احتیاطی تدابیر میں موجودہ سماجی دوری کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت پر روشنی ڈالی.یاد رہے کہ  کوریا میں تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -