بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا سپاہی شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا سپاہی شہید
بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، پاک فوج کا سپاہی شہید
سورس: ISPR

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی ہے جس کے نتیجے  میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر اشتعال انگیزی کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگئے۔ شہید سپاہی نبیل لیاقت کا تعلق پنجاب کے علاقے گوجر خان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔