صوبائی الیکشن کمشنر پی ایس 52 کے ضمنی انتخاب کا جائزہ لینے عمرکوٹ پہنچ گئے

صوبائی الیکشن کمشنر پی ایس 52 کے ضمنی انتخاب کا جائزہ لینے عمرکوٹ پہنچ گئے
صوبائی الیکشن کمشنر پی ایس 52 کے ضمنی انتخاب کا جائزہ لینے عمرکوٹ پہنچ گئے

  

عمرکو ٹ (سید ریحان شبیر  ) صوبائی الیکشن کمشنر محمد انور چوہان عمرکوٹ پی ایس 52 کے ضمنی انتخاب کا جائزہ لینے کے لیے ایک دن کے دورے پر عمرکوٹ پہنچے جہاں انہوں نے سوریہ بادشاہ  کمپلیکس ہال عمرکوٹ میں ضلع انتظامیہ ، الیکشن کمیشن کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران سے کئے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی آگاہی لی ۔ 

اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمدانور چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے،  اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلمان راجا کی خصوصی ہدایات پر یہاں انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں ،قبل از ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے ضمنی انتخابات سے متعلق کئے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ عمرکوٹ کی جانب سے ضمنی انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس 52 کے پولنگ کے لیے 128پولنگ سٹیشن قائم کی گئی ہیں جس میں 38 نارمل ، 40 حساس اور 50 انتہائی حساس پولنگ سٹیشن ہیں جس میں پولنگ سٹاف پریزائیڈنگ آفیسر 128، سسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر 423، پولنگ آفیسر 423 نائب قاصد 128 مقرر کئے گئے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے 1421 افیسر اور اہلکار مقرر ہوں  گے جبکہ تمام پولنگ سٹیشنوں پر رینجرس اہلکار بھی مقرر کئے جائیں گے جس میں انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر چار سے پانچ جوان ، حساس پولنگ سٹیشنوں پر تین سے چار جوان اور نارمل پولنگ سٹیشن پر تین جوان مقرر کئے جائیں گے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے اضافی پولیس نفری کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا ۔پولنگ کے دن پولیس اور پاکستان رینجر کی موبائل ٹیمیں بھی ہائی الرٹ رہیں گئی ۔

صوبائی الیکش کمشنر محمد انور چوہان نے بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید علی مردان شاہ  کی وفات کے بعد یہ نشت خالی ہوئی تھی جس پر 18 جنوری 2021 کو ضمنی انتخابات کروائے جا رہے ہیں ضمنی انتخابات میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ، حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور تمام پولنگ سٹیشنوں پر پاکستان رینجر اور پولیس کے جوان مقرر کئے گئے ہیں اس کے علاوہ تمام پولنگ سٹیشنو ں میں عملے کی مقرری بھی کر دی گئی ہے ۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ سٹیشنوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی اس ضمن میں پریزائیڈنگ افسر کے علاوہ کسی کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام میں ووٹ کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ میڈیا کا سماج کی بہتری میں بہت اہم کردار ہے ۔

صوبائی الیکشن کمشنر محمد انور چوہان نے کہا کہ حکومت سندھ نے 18 جنوری 2021 کو پی ایس 52 عمرکوٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے تاکہ لوگ با آسانی پولنگ اسٹیشن جا کر اپنے ووٹ کا اندراج کر سکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفس میں کمپلینٹ سیل بھی قائم کر دئیے گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف وزری نہ کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ سٹیشنوں میں اسلحہ کی نمائش کرنے ، ہنگامہ آرائی کرنے ، عوام منتخب امیداور کو ووٹ دینے کے لیے ورغلانے پر پریزائیڈنگ آفیسر کو قانونی کارروائی کرنے کے لیے مجسٹریٹ کے اختیارات ہونگے تاکہ صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے ، ایک سوال کے جواب میں صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ امیدواروں کی جانب سے پولنگ سٹیشن کے عملے کے حوالے سے جو بھی خدشات ہیں ان کے حل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے ، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ شاہجہان نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں بہتر ماحول اور حفاظتی انتظامات کے لیے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کئے گے ہیں اور امیدواروں کو واضح کر دیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی ، بعدا ز صوبائی الیکشن کمشنر محمد انور چوہان نے پولنگ سٹیشن جس میں گورنمنٹ بوائزہائی سکول ویرکو شریف، گورنمنٹ بوائز مسلم پرائمری سکول ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویراو شریف کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمن میمن ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر وسیم جعفری ، ریٹرنگ افسر سید عامر حسین شاہ، ایس ایس پی شاہجہان ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ محمد اسلم ، ریجنل ڈائریکٹر کالج میر چند ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر بلاول بھٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر الہداد راٹھوڑ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسواور دیگر افسران موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -