ویانا میں بینک ڈکیتی، ملزم فرار، گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے انعام کا اعلان 

ویانا میں بینک ڈکیتی، ملزم فرار، گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے انعام کا ...
ویانا میں بینک ڈکیتی، ملزم فرار، گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے انعام کا اعلان 

  

ویانا (المیر باجوہ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا اوٹاکرنگ میں ڈاکو بینک  میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتاہم پولیس نے ملزم کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے لاکھوں روپے انعام کا اعلان کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز( بدھ ) کی سہ پہر ایک بجے کے قریب ویانا اوٹا کرنگ میں ایک بینک ڈکیتی ہوئی  جس دوران ایک شخص نے بینک کلرک کو پستول دکھاکر جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں اور نقد ی حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا، چھوٹی سی رقم ملتے ہی  ملزم لوٹ کرفرار ہوگیا۔ پولیس ہرممکن مطلوبہ شخص کی تلاش میں ہے لیکن تاحال اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔ 

پولیس کے مطابق ملزم جرمن زبان میں بات کررہاتھا جو لمبا اور پتلا تھا، لوٹ مار کرتے وقت چاندی کا پستول تھامے ہوئے تھا۔ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص معلومات دینے والے کو   دوہزار  یورو (تقریباً 390329 روپے)  انعام دیاجائے گا اور نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -