جہانگیر خان کو سیف سٹی اتھارٹی کا برینڈ ایمبسڈر مقرر کردیا گیا

جہانگیر خان کو سیف سٹی اتھارٹی کا برینڈ ایمبسڈر مقرر کردیا گیا
جہانگیر خان کو سیف سٹی اتھارٹی کا برینڈ ایمبسڈر مقرر کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق دنیائے سکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے برینڈ ایمبیسڈر بن گئے ہیں۔

سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان آج (جمعرات کو)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ آفس پہنچے،آپریشن کمانڈر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) عاصم جسرا نے قومی کھلاڑی کو اتھارٹی کی ایمبیسڈر کیپ پیش کی،شفٹ کمانڈر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی )منصور الحسن نے جہانگیر خان کا استقبال کیا اور سیف سٹی اتھارٹی کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سکواش کے بین الاقوامی ہیرو نے پولیس کیمونیکیشن افسران سے خیالات کا اظہار بھی کیا،انکا کہنا تھا کہ سیف سٹیز پراجیکٹ بارے سنا تھا آج دیکھ رہا ہوں،یہاں آکر خوشی ہوئی،یہ ترقی اور لگن کی نشانی ہے،محنت کی ساتھ ہی اس مقام پر پہنچا جاتا ہے،پاکستان کے دوسرے صوبوں میں ایسا پراجیکٹ دیکھنے کا خواہش مند ہوں۔جہانگیر خان کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا،انہوں نے اتھارٹی کے ویب ٹی وی پروگرام میں بھی شرکت کی۔

مزید :

کھیل -