ویوو نے پاکستان میں 5000 ملی ایمپئیر آور بیٹری اور سائیڈ فنگر پرنٹ سکینر سے مزین نیا سمارٹ فون Y12s متعارف کروا دیا

ویوو نے پاکستان میں 5000 ملی ایمپئیر آور بیٹری اور سائیڈ فنگر پرنٹ سکینر سے ...
ویوو نے پاکستان میں 5000 ملی ایمپئیر آور بیٹری اور سائیڈ فنگر پرنٹ سکینر سے مزین نیا سمارٹ فون Y12s متعارف کروا دیا

  

لاہور ( پ ر )عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ویوو کی جانب سے آج اپنی وائے سیریز میں ایک نیا سمارٹ فون vivo Y12s لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس نئے فون میں ویوو کی جہت کو آگے بڑھاتے ہوئے بہترین فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے  تاکہ صارفین کم قیمت میں بھی جدت کا لطف اٹھا سکیں۔ Y12s میں ایک بڑی 5000 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری، منفرد سائیڈ فنگرپرنٹ سکینر اور اے آئی ڈول کیمرہ نصب ہیں۔

ویوو کا نیا Y12s اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین 6.51 انچ کے بڑے Halo FullView™Display پر ایچ ڈی پلس ریزولیوشن کا لطف اٹھا سکیں۔ یہ نیا سمارٹ فون پاکستان میں 20,999 روپے کی قیمت میں دو بہترین رنگوں فینٹم بلیک اور گلیشئیر بلیو میں دستیاب ہیں۔ 

ویوو کی جانب سے Y12s کے ساتھ 1 سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ ویوو کا یہ نیا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹ ورکس پر ڈیول سم، فور  جی، ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر ون میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -علاقائی -پنجاب -لاہور -