وزیراعظم عمران خان سےآذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی ملاقات 

وزیراعظم عمران خان سےآذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی ملاقات 
وزیراعظم عمران خان سےآذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی ملاقات 
سورس:   File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیہون بیراموف کی ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے مقبوضہ علاقہ خالی کرانےپرآذربائیجان کومبارکباددی۔ 

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آذر بائیجان کے وزیرخارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے اور عالمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مفتوح علاقےکی بحالی کے لیے آذر بائیجان کو ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔ 

ملاقات میں وزیراعظم نے دوطرفہ سیاسی تعلقات کےبہترین معیارپراطمینان کااظہارکیا، تجارت اورتوانائی شعبوں میں تعاون بڑھانےپر بھی زور دیا گیا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان، ترکی اور آذر بائیجان کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں سہ ملکی مذاکرات کےلیے پاکستان کے دورےپر ہیں۔ 

مزید :

قومی -