کیا آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان کی گریجوایٹ آبادی سوئٹزر لیںڈ اور ہانگ کانگ سے بھی زیادہ ہے؟ تازہ سروے میں دلچسپ حقائق سامنے آگئے

کیا آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان کی گریجوایٹ آبادی سوئٹزر لیںڈ اور ہانگ کانگ سے ...
کیا آپ کو پتہ ہے کہ پاکستان کی گریجوایٹ آبادی سوئٹزر لیںڈ اور ہانگ کانگ سے بھی زیادہ ہے؟ تازہ سروے میں دلچسپ حقائق سامنے آگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلپ کی جانب سے جاری کیے جانے والے تازہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ گریجوایٹ یا اس سے بڑی ڈگری رکھنے والی 59 فیصد پاکستانی خواتین اور 96 فیصد مرد برسر روزگار ہیں، پاکستان کی گریجوایٹ آبادی آسٹریا ، سوئٹزر لینڈ اور ہانگ کانگ سے بھی زیادہ ہے۔

گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے سروے کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کی 59 فیصد پاکستانی خواتین جن کے پاس بیچلر یا اس سے بڑی ڈگری ہے، وہ ملازمت پیشہ ہیں۔ اسی زمرے میں یہ اعدادوشمار پاکستانی مردوں سے 35 فیصد کم ہیں۔ پاکستانی مرد جن کے پاس بیچلر یا اس سے بڑی ڈگری ہے ان میں سے ملازمت پیشہ لوگوں کی تعداد 96 فیصد ہے۔

اگرچہ تناسب کے لحاظ سے یہ پاکستانی آبادی کے مقابلے میں بہت کم ہے لیکن اعداد و شمار میں پاکستان کی گریجوایٹ آبادی آسٹریا، سیوئٹزر لینڈ اور ہانگ کانگ سے زیادہ ہے۔

گیلپ کے مطابق 48 فیصد پاکستانی خواتین جو 18 سال سے زائد عمر کی ہیں اور جنہوں نے بیچلر یا اس سے اعلیٰ ڈگری کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کی ہے وہ لیبر فورس کا حصہ ہیں۔ لیبر فورس میں مردوں کی شمولیت 94 فیصد کے مقابلے میں خواتین کی شمولیت 48 فیصد بہت کم ہے،  59 فیصد بے روزگار مردوں کے مقابلے میں 83 فیصد بے روزگار خواتین ملازمت کی شرائط و ضوابط پر سمجھوتہ کرنے پر راضی ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -