’سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ،اب تحریری فیصلہ باقی ہے ‘ مریم نواز کا دبنگ بیان 

’سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ،اب تحریری فیصلہ باقی ہے ‘ مریم نواز کا دبنگ ...
’سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا ،اب تحریری فیصلہ باقی ہے ‘ مریم نواز کا دبنگ بیان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کی امریکہ میں غیر قانونی فنڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر مریم نواز نے کہا ’صادق اور امین کی جعلی سند رکھنے والے سلیکٹڈ نے اپنا جرم مان لیا۔ کہتا ہے واردات میں نے نہیں میرے مقرر کردہ ایجنٹوں نے کی ہے۔ (فوج جانتی ہے کہ) سات سالوں سے کھٹائی میں پڑی اس شرمناک واردات کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ اب تحریری فیصلہ باقی ہے۔ انیس جنوری کو حساب مانگنے آ رہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ مقامی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے دئیے گئے سوالنامے کا جواب دیتے ہوئے موقف اپنا یا ہے کہ عمران خان کی تحریری ہدایت کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی دو امریکی کمپنیوں نے کوئی فنڈز غیر قانونی طور پر اکٹھے کیے ہیں تو اس کی ذمہ داری ان کمپنیوں کا انتظام سنبھالنے والے ایجنٹس پر عائد ہوتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے امریکہ میں غیر قانونی فنڈنگ سے انکار کیا تھا ۔

مزید :

قومی -