سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، خیبرپختونخواحکومت کا پنشن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، خیبرپختونخواحکومت کا پنشن کی سہولت ختم کرنے ...
سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر، خیبرپختونخواحکومت کا پنشن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ
سورس:   File

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کی جامعات شدید مالی بحران  کی لپیٹ میں ہیں، مالی خسارے سے نکالنے کے  لیے نئے ملازمین کے لیے پینشن کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیاں نئی بھرتیاں گورنمنٹ پے سکیل کی بجائے اپنے پے سکیل کے مطابق  کریں۔ مالی خسارے پر قابو پانے کے لیے جامعات کی زیرنگرانی سکولوں کی فیس بڑھائی جائیں۔ موجودہ میڈیکل اور ہاؤس الاؤنس کو تبدیل کرکے صوبائی حکومت کی شرح پر لایا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرمت ،سکیورٹی اور دیگر اخراجات کے پیسے کیمپس کے اندر رہائش پذیر ملازمین سے وصول  کیے جائیں ۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تمام یونیورسٹیز کو ہدایت نامہ بھیج دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -