پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے 34 سال پرانی تصویر شئیر کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوئنگ کے سلطان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے اپنے بھائی کے ہمراہ 34 سال پرانی تصویر شئیر کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دیکھیں مجھے تلاش کے دوران 34 سال پرانی تصویر ملی ہے،اندازہ لگائیں یہ کس شہر کی ہے؟بہرحال یہ مشکل سوا ہے۔تصویر میں وسیم اکرم اور انکے بھائی نے ایک جیسی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس تصویر کو خوب سراہا جارہا ہے،صارفین شہر کا اندازہ لگانے کی کوشش بھی کررہے ہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر لاہور کی ہے تو کسی کا کہنا ہے کہ یہ کراچی کی تصویر ہے۔
View this post on Instagram