آسٹریا میں کورونا کیسزکی تعداد پھر بڑھنے لگی ،ایک دن میں 53اموات

ویانا(المیر باجوہ)آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تین ہزار 510کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 53افراد جاں بحق ہو گئے ۔گزشتہ دنوں کی نسبت آسٹریا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کیسز کی تعداد میں اس اضافے کی وجہ بالائی آسٹریا اور کیرینیٹیا میں کورونا مریضوں کے اندراج میں تاخیر ہے۔