قوت سماعت اور گویائی سے محروم بہن بھائیوں نے سکواش کے کھیل میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے

قوت سماعت اور گویائی سے محروم بہن بھائیوں نے سکواش کے کھیل میں کامیابیوں کے ...
قوت سماعت اور گویائی سے محروم بہن بھائیوں نے سکواش کے کھیل میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور سے تعلق رکھنے والے قوت سماعت اور گویائی سے محروم بہن بھائیوں نے سکواش کے کھیل میں اپنا لوہا منوالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ثنا اور اسکا بھائی سیف دونوں کو سکواش کا شوق ہے، 15 سالہ ثناء بلوچ کے ساتھ ان کے بھائی سیف اللہ بہادر بھی انڈر 13 کے کھلاڑی ہیں ،دونوں بہن بھائی قومی کھلاڑی  قمر زمان اور جان شیر خان کی طرح عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ ثناء بہادر قومی سطح پر انڈر 15 کی چیمپئین ہیں۔ انہوں نے قومی سطح پر پانچ گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں انڈر23 گیمزمیں دو، بین الصوبائی گیمز اور قائداعظم گیمز میں بھی سونے کے تمغے جیت چکی ہیں۔

 ثناء بہادر کے والد بہادر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں تعلیم دینے کے لیے خصوصی بچوں کے سکول میں داخل کرایا اور ساتھ ہی کی کوشش کی کہ وہ کھیل میں بھی خود شامل کریں۔ ثںا بہادر کا کہنا ہے کہ وہ سکواش میں کافی محنت کررہی ہیں اور خصوصا ان کے کوچ کافی محنت کرتے ہیں سکواش میں ایونٹ جیتنے کی کوشش کی اور کامیابی ملی ہے اب میری خواہش ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی شرکت کرو۔

مزید :

کھیل -