600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین متعارف کروادی گئی، اتنی سپیڈ کہ آپ ہوائی جہاز کو بھول جائیں

600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین متعارف کروادی گئی، اتنی ...
600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین متعارف کروادی گئی، اتنی سپیڈ کہ آپ ہوائی جہاز کو بھول جائیں
سورس:   Twitter/SpokespersonCHN

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سپرفاسٹ بلٹ ٹرین متعارف کروا دی گئی ہے جو اتنی رفتار سے سفر کر سکتی ہے کہ آپ ہوائی جہاز کو بھول جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ میگلیو (Maglev)بلٹ ٹرین چین کے شہر شینگ ڈو میں متعارف کروائی گئی ہے جو 385میل فی گھنٹہ(تقریباً619کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹرین کا پروٹوٹائپ متعارف کروایا گیا ہے جس کے ٹرائیلز ہونا ابھی باقی ہیں۔ اس ٹرین میں میگالیو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس میں ٹرین مقناطیس کے ذریعے ہوا میں معلق ہو کر سفر کرتی ہے اور اسے پہیوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ٹرین ساﺅتھ ویسٹ جیاﺅ تونگ یونیورسٹی کے ماہرین نے چائنہ ریلوے گروپ کے اشتراک سے تیار کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کی حامل ٹرین کو ’ویکیوم ٹیوبز‘ میں چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں اس کی سپیڈ 1ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی زیادہ ہو گی۔ 

مزید :

بین الاقوامی -