’میرا بیگ چوری ہوگیا، اس میں مہنگی ترین گھڑی سمیت 40 لاکھ روپے کا سامان تھا، لیکن پولیس کے پاس نہیں جاﺅں گا‘ یوٹیوبر کی روتے ہوئے ویڈیو، پولیس کے پاس نہ جانے کی سب سے حیران کن وجہ بتادی

’میرا بیگ چوری ہوگیا، اس میں مہنگی ترین گھڑی سمیت 40 لاکھ روپے کا سامان تھا، ...
’میرا بیگ چوری ہوگیا، اس میں مہنگی ترین گھڑی سمیت 40 لاکھ روپے کا سامان تھا، لیکن پولیس کے پاس نہیں جاﺅں گا‘ یوٹیوبر کی روتے ہوئے ویڈیو، پولیس کے پاس نہ جانے کی سب سے حیران کن وجہ بتادی
سورس:   Youtube/touchdalight

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی یوٹیوبر نے اپنی نئی ویڈیو میں روتے ہوئے اپنا 40لاکھ کا سامان چوری ہونے کی اطلاع دی مگر یہ بھی کہہ دیا کہ وہ پولیس کو اس چوری کی رپورٹ نہیں کرے گا اور اس کی ایسی وجہ بیان کی کہ ہر سننے والا حیران رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 22سالہ کیرمی سیلیٹو نامی یوٹیوبر کا تعلق برطانوی علاقے ہیمپشائر سے ہے جس کا بیگ پارکنگ میں کھڑی اس کی گاڑی سے چوری کیا گیا، جس میں رولیکس گھڑی، کیمرا، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاءموجود تھی۔

کیرمی نے ویڈیو میں بتایا کہ بیگ میں 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 40لاکھ روپے) مالیت کا سامان موجود تھا۔ اس میں موجود رولیکس گھڑی کیرمی کے والد نے اسے اس کی 21ویں سالگرہ پر تحفے میں دی تھی۔ تاہم اس کا کہنا تھا کہ ”میں پولیس کو اس چوری کی رپورٹ نہیں کروں گا کیونکہ ہو سکتا ہے کہ چور کو ان چیزوں کی مجھ سے زیادہ ضرورت ہو۔ “ تاہم کیرمی بتاتا ہے کہ اس واردات کے بعد وہ اکثر روتا رہتا ہے اور رات کو اسے خوف کی وجہ سے نیند بھی نہیں آتی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -