ہوٹل کا وہ کمرہ جہاں آپ کے پاس کتنے بھی پیسے ہوں، آپ ٹھہر نہیں سکتے، دعوت نامہ آئے تو تب ہی جاسکتے ہیں

ہوٹل کا وہ کمرہ جہاں آپ کے پاس کتنے بھی پیسے ہوں، آپ ٹھہر نہیں سکتے، دعوت نامہ ...
ہوٹل کا وہ کمرہ جہاں آپ کے پاس کتنے بھی پیسے ہوں، آپ ٹھہر نہیں سکتے، دعوت نامہ آئے تو تب ہی جاسکتے ہیں
سورس:   Tiktok/disneyparks

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کئی لگژری ہوٹل ہیں جہاں لاکھوں روپے فی رات کرایہ وصول کیا جاتا ہے لیکن ایک ہوٹل کا ایک کمرہ ایسا بھی ہے جس میں آپ کبھی نہیں ٹھہر سکتے خواہ آپ کے پاس کتنے ہی پیسے کیوں نہ ہوں۔ اس کمرے میں ٹھہرنے کے لیے آپ کو دعوت نامے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کمرہ’والٹ ڈزنی ورلڈ‘ کا معروف ’سنڈریلا کاسل سویٹ‘ (Cinderella Castle Suite)ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق پہلی بار ایک گائیڈ ویڈیو کے ذریعے اس سویٹ سے دنیا کو شناسا کرتا ہے۔ ویڈیو میں گائیڈ کہتا ہے کہ اکثر لوگ اس سویٹ میں نہیں آ سکتے۔ وہ اس ویڈیو کے ذریعے اسے دیکھ لیں۔ ویڈیو میں اس سویٹ میں ایک دوسرے ساتھ دو بیڈ لگے ہوتے ہیں، ان کی مخالف سمت میں ’فائرپلیس‘ ہوتی ہے جہاں آگ جل رہی ہوتی ہے اورا س کے اوپر سنڈریلا کی تصویر لگی ہوتی ہے۔ اس سویٹ کی پوری تھیم سنڈریلا کی کہانی کا منظرپیش کر رہی ہوتی ہے۔اس سویٹ میں ٹام کروز اور ماریا کیرے سمیت چند بڑی شخصیات ہی اب تک قیام کر چکی ہیں اور انہیں بھی یہاں قیام کا دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -