پاکستانیوں کے لیے فخر کا لمحہ، پاکستانی ٹیکسٹائل فرم نے امریکہ میں مینوفیکچرنگ پلانٹ خرید لیا

پاکستانیوں کے لیے فخر کا لمحہ، پاکستانی ٹیکسٹائل فرم نے امریکہ میں ...
پاکستانیوں کے لیے فخر کا لمحہ، پاکستانی ٹیکسٹائل فرم نے امریکہ میں مینوفیکچرنگ پلانٹ خرید لیا
سورس:   Pxhere

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک بڑی پاکستانی ٹیکسٹائل فرم نے امریکہ میں مینوفیکچرنگ پلانٹ حاصل کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یہ خوشخبری وزیراعظم کے مشیرت برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے قوم کو سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فرم کا امریکہ میں پیداواری پلانٹ خریدنا اس بات کی علامت ہے کہ امریکہ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 

عبدالرزاق داﺅد کا کہنا تھاکہ ”آرٹسٹک ملینئرز نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں یہ مینوفیکچرنگ فیسلیٹی حاصل کی ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کو ملک سے نکل کر دنیا میں اپنے کاروبار کو پھیلانا چاہیے۔ پاکستانی کمپنیاں اپنے کاروبار کو جتنا دنیا میں پھیلائیں گی ،اتنا ہی عالمی مارکیٹ میں ہمارا حصہ بڑھے گا۔ میں آرٹسٹک ملینئرز کو اس پلانٹ کے حصول پر مبارکباد دیتا ہوں اور اس کی کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔“

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -